Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 22اکتوبر2020ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

کلامُ اللہ کے متعلق  بقیہ  اَحکام

 (4)  کسی نے صِرْف خیرو برکت کے لیے اپنے مکان میں قرآنِ کریم رکھ چھوڑا ہے اور تلاوت نہیں کرتا تو گناہ نہیں بلکہ اُس کی یہ نِیَّت باعثِ ثواب ہے۔ (فتاوی قاضی خان ، ۲ / ۳۷۸) (5)بے خیا لی میں قرآنِ کریم اگر ہاتھ سے چُھوٹ کر یا  طاق وغیرہ پر سے زمین پر تشریف لے آیا(یعنی گڑ پڑا)تو نہ گناہ ہے نہ کوئی کفّارہ۔ (6)گستاخی کی نِیَّت سے کسی نے مَعاذَ اللہ  قرآنِ پاک زمین پر دے مارا  یا توہین  کی نِیَّت سے اِس پر پاؤں رکھ دیا  تو دائرۂ اسلام سے باہر ہو گیا۔ (7)اگر قرآنِ کریم ہاتھ میں اُٹھا کر یا  اُس پر ہاتھ رکھ کرحَلَف یا قَسَم کا لفظ بول کر کوئی بات کی تو یہ بہت  ’’سخت قَسَم‘‘ہوئی اور اگرحَلَف یا  قَسَم کالفظ نہ بولا تو صِرف قرآنِ کریم ہاتھ میں اُٹھا کر یا  اُس پر ہاتھ رکھ کر بات کرنا نہ قَسَم ہے نہ اُس کا کوئی کفّارہ ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۱۳ / ۵۷۴ ۔ ۵۷۵ ملخصاً) (8)اگر مسجِد میں بہت سارے قرآنِ پاک جمع ہو گئے اور سب استعمال میں نہیں آ رہے ، رکھے رکھے بوسیدہ ہو رہے ہیں تب بھی اُنہیں ھَدِیَّۃًدے کر ( یعنی بیچ کر) اُن کی قیمت مسجِد میں صَرْف نہیں کر سکتے۔ البتہ ایسی صورت میں وہ قرآنِ پاک دیگر مساجِد و مدارِس میں رکھنے کیلئے تقسیم کئے جا سکتے ہیں ۔

 (فتاویٰ رضویہ ، ۱۶ / ۱۶۴ملخصاً)