Hubb-e-Jaah Ki Mozammat

Book Name:Hubb-e-Jaah Ki Mozammat

اے لوگو!یہ تمام اموربہت تباہ کُن ہیں لہٰذا ان سے ہمیشہ بچنا۔ اللہ پاک کے اس ولی کا یہ نصیحت آموز کلام لوگوں میں پھیل گیا حتی کہ بادشاہ ِوقت کو بھی اس کی نصیحت آموز باتیں پہنچ گئیں ، بادشا ہ اس ولیُ اللہ کی بارگاہ میں سلام عرض کرنے کے لئے حاضر ہوا ، جب وہاں پہنچا تو لوگوں نے کہا : اے مردِ صالح! دیکھیں بادشاہ آپ سے ملاقات کرنے آیا ہے۔ آپ نے فرمایا : باشادہ مجھ سے کیوں ملنا چاہتا ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : یہ آپ کی نصیحت آموز باتیں سننے آیا ہے ، اس نیک شخص نے یہ سنا تو کہا : کیا کھانے کی کوئی شئے ہے ؟ ایک شخص نے کہا : جی ہاں! میرے پاس کچھ کھجوریں ہیں آپ ان سے (افطار کے وقت)روزہ افطار کر لیجئے گا۔ یہ کہہ کر اس نے کھجوریں آپ کے حوالے کردیں۔ آپ نے فوراً کھجوریں کھانا شرو ع کردیں حالانکہ آپ سارا سال روزے رکھا کرتے تھے ، جب با دشاہ نے یہ حالت دیکھی تو متعجب ہو کر لوگو ں سے پوچھا : وہ نیک مرد کہاں ہے جس کی خاطر میں یہاں آیا ہوں ، کیا یہ وہی شخص ہے؟ لوگوں نے کہا : جی ہاں! یہی وہ مرد صالح ہیں جن کی نصیحت آموز باتیں مشہور ہیں۔ یہ سن کر بادشاہ نے کہا : مجھے تو اس میں کوئی بھلائی نظر نہیں آتی یہ کہہ کر بادشاہ وہاں سے چلا گیا۔

     جب بادشاہ چلا گیا تو اس نیک شخص نے کہا : شکر ہے اس پاک پر وردگار کا جس نے مجھ سے بادشاہ کو دور کر دیا یہ بہت اچھا ہو اکہ بادشاہ مجھ سے متأثر نہ ہوا بلکہ اس نے مجھے بُرا بھلاکہا۔ (یعنی اس طرح میں حُبِّ جاہ اور ریا کاری سے بچ گیا)۔

 (عیون الحکایات ، ص۳۵۲ ، حصہ اول)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ ہمارے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن  لوگوں میں اپنا مقام ومرتبہ بنانے اوربادشاہوں کے نزدیک عزّت و شہرت  پانے کو کس قدر ناپسند فرماتے تھے ؟یہ نفوسِ قدسیہ  دنیا میں ملنے والی عزتوں ، شہرتوں اور فانی  دنیا کی رونقوں سے دُور