Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

کیوں دُعا کر رہے ہو ؟  اُس شخص  نے بہت کمال جواب دیا ، کہا : میں نے  واپَس اپنے دوستوں کے پاس ہی جانا ہے ، اگر وہ نیک ہوئے تو میں نیک  بن جاؤں گا اور اگر وہ خراب ہوئے تو ان کی خرابی مجھے بھی پہنچ کر رہے گی ، لہٰذا میں اپنے دوستوں کے لئے دُعا کر رہا ہوں۔ ( [1] )

بنادے مجھے نیک نیکوں کا صَدقہ          گناہوں سے ہردم بچا یاالٰہی !

مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو            کر   اِخلاص   ایسا   عطا   یاالٰہی !  ( [2] )

دوستی اور بھائی چارے کا ایک بنیادی اَدَب

دوستی اور بھائی چارے ( Brotherhood ) کا بنیادی اَدَب یہ ہے کہ آدمی صِرْف و صِرْف دِینی فائدہ کو ملحوظ رکھے۔ چنانچہ حضرت مالِک بن دینار رحمۃ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : جس شخص کی رفاقت تمہیں دِینی فائدہ نہ پہنچائے ، اس کی صحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ رہ سکو !  

داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں : اس نصیحت کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری صحبت یا تو اپنے سے بڑے اور اچھے کے ساتھ ہو گی یا اپنے سے کمتر کے ساتھ۔اگر اپنے سے بڑے اور اچھے کی رفاقت اختیار کرو گے تو اس سے تمہیں دینی و دنیوی فائدہ پہنچے گا اور اگر اپنے سے کمتر کے ساتھ بیٹھو گے تو تم سے اس کو دین کا فائدہ پہنچے گا ، وہ تم سے دِین سیکھے گا ، اچھی باتیں حاصِل کرے گا۔ ( [3] )

دوستی و بھائی چارے کے مزید آداب

 * مسلمان کو چاہئے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ لُطْف و مہربانی سے پیش


 

 



[1]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 499بتغیر۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 105۔

[3]...کشف المحجوب ، مترجم ، صفحہ : 497بتغیر۔