Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem
ہوتے رہا کریں اور زہے نصیب ! مہمان آئیں تو انہیں بھی زیارت کے لئے لے جایا کریں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔
داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بندے کو چاہئے ہمیشہ اللہ پاک کی رضا کے لئے ہی سَفَر کرے ، کسی نفسانی خواہش کے تحت سفر نہ کرے ( مثلاً تجارت وغیرہ کے لئے سَفَر کرنا ہو تو اس کے لئے اچھی اچھی نیتیں کر لی جائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! یہ سَفَر بھی ثواب کا ذریعہ بَن جائے گا ) ۔ * سَفَر کے آداب میں سے ہے کہ جیسے ظاہِر میں سَفَر اختیار کیا ہے ، ایسے ہی باطِن میں مُسَافِر بنے ( یعنی ظاہِر میں گھر بار چھوڑ رہا ہے تو نفسانی خواہشات کو بھی تَرْک کرے ) ۔ ( [1] )
* سَفَر میں جائے نماز اور وُضُو کا سامان ساتھ رکھے ، اسی طرح سُنّت پر عَمَل کی نِیّت سے کنگھا ، ناخُن تراش ، سُرمہ وغیرہ سامان بھی ساتھ رکھ لے۔ ( [2] )
* ہر مُسَافِر پر لازم ہے کہ ہمیشہ سُنّت کی حفاظت کرے ، کسی کے ہاں جائے تو اس کا احترام کرے ، اسے سلام کرے ، میزبان کی کسی حالت پر اعتراض نہ کرے ، اپنے سَفَر کی سختیاں بیان نہ کرے ، علمیت نہ جتلائے ، دورانِ سَفَر جاہِلوں اور غیر مہذب ( Uncivilized ) لوگوں سے واسطہ پڑے تو برداشت کرے ، اللہ پاک کی رضا کے لئے ان کی زیادتیوں پر صبر کرے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت برکتیں ملیں گی۔ ( [3] )
بنادو صبر و رِضا کا پیکر بنوں خوش اَخلاق ایسا سرور