Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

مُعَانَقہ کرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ  آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس کا کوئی بھائی ہو اسے چاہیئے اپنے بھائی سے معانقہ کرے۔ ( [1] )

 اے عاشقانِ رسول  ! گلے ملنے کو مُعَانَقہ کہتے ہیں اور مُعَانقہ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے۔ * مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح میں ہے : خوشی میں کسی سے گلے ملنا سنّت ہے ( [2] ) پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کئی مرتبہ صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان پر شفقت فرماتے ہوئے انہیں مُعَانقہ کا شَرْف بخشا کرتے تھے۔ مثلاً * خیبر کے موقع پر پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے حضرت جعفر رَضِیَ اللہ عنہ کو سینے سے لگایا اور پیشانی پر بوسہ بھی دیا۔ ( [3] ) * ایک بار آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے حضرت ابو ذَرْ غِفاری رَضِیَ اللہ عنہ کو بُلایا ، جب وہ حاضر ہوئے تو شفقت فرماتے ہوئے انہیں گلے سے لگا لیا۔ ( [4] )

 اے عاشقانِ رسول ! مُعَانقہ یعنی گلے ملنا سُنّت ہے ، البتہ اَمْرَد یعنی چھوٹے نابالغ بچوں سے گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے کہ اس میں گُنَاہوں میں جا پڑنے کا سخت اندیشہ ہے۔ اللہ پاک ہمیں سُنَّتوں کا پیرو کار بنائے۔

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا91 صفحات کا  رسالہ  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے !  سنتیں سیکھنے کا ایک


 

 



[1]...کَنزُ الْعُمَال ، کتاب : الفضائل ، جلد : 7 ، جز : 13 ، صفحہ : 26 ، حدیث : 36235۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 359۔

[3]...ابو داؤد ، کتاب : الادب ، باب : قبلۃ ما بین العینین ، صفحہ : 813 ، حدیث : 5220۔

[4]...ابو داؤد ، کتاب : الادب ، باب : قبلۃ ما بین العینین ، صفحہ : 812 ، حدیث : 5214خلاصۃً۔