Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay
بابرکت کا فیضان مل جانا کوئی کم فضیلت ہے... ؟
محفوظ سدا رکھنا شہا ! بے ادبوں سے اور مجھ سے بھی سر زد نہ کبھی بے ادَبی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! دیکھئے ! سرورِ انبیا ، محبوبِ کبریا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہِری زندگی میں ، حالتِ ایمان میں دیدارِ مصطفےٰ کے جام پینے والوں کو کیسی کیسی فضیلتیں حاصِل ہیں۔
ہر صحابئ نبی... ! جنّتی ! جنّتی !
اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ ( پارہ : 5 ، سورۂ نساء : 95 )
ترجَمہ کنز الایمان : اور اللہ نے سب سے بھلائی کا وعدہ فرمایا۔
الله اكبر ! ہر وہ خوش نصیب جسے حالتِ ایمان میں دیدارِ مصطفےٰ کی سَعَادت ملی ، جو صحابی کہلائے رَبِّ کائنات اُن سے جنّت کا وعدہ فرماتا ہے۔
دو عالَم نہ کیوں ہو نثارِ صحابہ کہ ہے عرش منزلِ وقارِ صحابہ
امیں ہیں یہ قرآن و دینِ خدا کے مدارِ ہدیٰ اعتبارِ صحابہ
نمایاں ہے اسلام کے گلستاں میں ہر اِک گُل پہ رنگِ بہارِ صحابہ
کمالِ صحابہ ، نبی کی تمنا جمالِ نبی ہے قرارِ صحابہ
ہر صحابئ نبی ! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی ! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی ! جنّتی جنّتی حضرتِ صدیق بھی ! جنّتی جنّتی