Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay
خواب میں دیدارِ مصطفےٰ کی مختلف تعبیرات
عظیم عاشِقِ رسول علّامہ یوسُف بن اسماعیل نبہانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : جس خوش بخت کو خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نصیب ہو ، اس کا سینہ کشادہ ہو جاتا ہے ، دِل نُور سے جگمگانے لگتا ہے اور ایمان پختہ ہو جاتا ہے۔ ( [1] )
حضرت امام جعفر صادِ ق رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : خواب میں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے کسی کی زیارت رحمت ، نعمت ، عزّت ، بزرگی ، دولت ، کامیابی ، سَعَادت ، استقامت ، قُوَّت اور دونوں جہاں کی بھلائی پر دلیل ہے۔ عِلْمِ تعبیر کے بہت بڑے امام حضرت امام اِبْنِ سِیْرِیْن رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو خوش بخت خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے مُشَرَّف ہو * وہ سب غموں سے راحت پائے گا * قرض دار ہے تو قرضے سے نجات ملے گی * قیدی ہو تو قید سے نجات پائے گا * خوف زدہ ہو تو اَمن پائے گا * خواب میں دیدارِ مصطفےٰ کی برکت سے قحط اور تنگی دُور ہوتی ہے۔ ( [2] )
* خواب میں زیارتِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نصیب ہونا دِین و دُنیا میں عافیت کی دلیل ہے * اگر عالِم کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو اسے اپنے عِلْم پر عمل کی توفیق ملتی ہے * عابِد کو زیارت نصیب ہو تو وہ وِلایت کے بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے * گنہگار کو زیارت ہو تو اسے توبہ کی توفیق ملتی ہے * کافِر اگر زیارت سے مُشَرَّف ہو تو ایمان کی توفیق پاتا ہے * اگر عورت کو خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا شرف ملے تو اسے بلند رُتبہ ملتا ہے ، عِفَّت و پاکدامنی اور نیک اولاد نصیب ہوتی ہے * یتیم یا غریب مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھیں تو