Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay
پوچھا جائے گا : کیا تم میں کوئی صحابئ رسول کا دیدار کرنے والا ( یعنی تابعی ) ہے ؟ پُورے لشکر میں صِرْف ایک تابعی موجود ہوں گے ، پس اللہ پاک اسی کی برکت سے فتح ( Victory ) عطا فرما ئے گا۔ پھر ایک زمانہ آئے گا ، لشکر اللہ پاک کی راہ میں لڑنےکے لئے نکلے گا ، پوچھا جائے گا : کیا تم میں کوئی ایسا ہے جس نے صحابئ رسول کا دیدار کرنے والے ( یعنی تابعی ) کو دیکھا ہو ؟ پُورے لشکر میں صِرْف ایک تبع تابعی موجود ہوں گے ، پس اللہ پاک اس ایک ہی کی برکت سے پُورے لشکر کو فتح عطا فرما دے گا۔ ( [1] )
اُمّت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک... ! !
حضرت واثلہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تم اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہو گے جب تک تم میں ایک بھی مجھے دیکھنے اور میری صحبت سے فیض پانے والا ( یعنی صحابی ) موجود ہے ، اور تم اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والے کو دیکھنے والے ( یعنی تابعی ) موجود ہوں گے اور تم اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والے کو دیکھنے والے ( یعنی تابعی کو ) دیکھنے والے ( یعنی تبع تابعی ) موجود ہوں گے۔ ( [2] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی کیسی کیسی برکتیں ہیں... ! ! جس خوش نصیب نے سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت کا شرف پایا ، اس کی برکت سے اُمَّت خیر و بھلائی پر رہی ، پھر جن خوش بختوں کو صحابۂ کرام