Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay
اور عُمر فاروق بھی ! جنّتی جنّتی عُثمانِ غنی ! جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی ! جنّتی جنّتی ہیں حَسَن حُسین بھی ! جنّتی جنّتی
والِدَیْنِ نبی ! جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی ! جنّتی جنّتی
اور ابو سُفیان بھی ! جنّتی جنّتی ہیں مُعاویہ بھی ! جنّتی جنّتی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صحابہ کرام علیہم الرِّضْوَان مِعْیَارِ ہدایت ہیں
دوسرے مقام پر اللہ پاک فرماتا ہے :
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْاۚ ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 137 )
ترجَمہ کنز الایمان : پھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پا گئے۔
یعنی اے ہمارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صحابہ ! قیامت تک جو بھی جِنّ یا انسان تمہاری طرح ایمان لائے ، مجھے ، میرے رسولوں کو ، میری کتابوں کو اس طرح مانے ، جیسے تم نے مانا ہے ، تب وہ ہدایت پر ہو گا ، اگر کوئی سب کچھ مانے مگر تمہاری طرح نہ مانے تو گمراہ کا گمراہ ہی رہے گا ، تم قیامت تک کے لئے ایمان کی کسوٹی ہو۔ ( [1] )
اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَصْحَابِی کَالنُّجُوْم فَبِاِیِّھِمْ اِقْتَدَیْتُمْ اِہْتَدَیْتُمْ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ، جس کی بھی پیروی کرو گے ، ہدایت پا جاؤ گے۔ ( [2] )