Book Name:Dost Kaise Banaye

آبادیوں میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں ساتھ ساتھ رہتے ہوں ، وہاں بہت زیادہ احتیاط کی حاجت ہے ، اللہ پاک ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔

پارہ : 28 ، سورۂ مُمْتَحِنَہ آیت : 1 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَ عَدُوَّكُمْ اَوْلِیَآءَ تُلْقُوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَآءَكُمْ مِّنَ الْحَقِّۚ    ( پارہ : 28 ، سورۂ مُمْتَحِنَہ : 1 )  

ترجَمہ کنز الایمان : اے ایمان والو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ تم انہیں خبریں پہنچاتے ہو دوستی سے حالانکہ وہ منکر ہیں اس حق کے جو تمہارے پاس آیا۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے کہ اے ایمان والو ! کافروں  کو اپنا دوست نہ بناؤ جو میرے اور تمہارے دشمن ہیں۔ ( [1] )   کفار  کے ساتھ دوستی کرنا ، اُن کی مدد کرنا ، اُن سے مدد چاہنااور اُن کے ساتھ محبت کے روابط ( یعنی میل جول )  رکھنا ممنوع ہے ، مسلمانوں پر دینِ اسلام کے ہرمخالف سے علیحدگی اور جدا رہنا واجب ہے۔ ( [2] )   

ہم بےوفائی نہیں کر سکتے...

بعض لوگ جو بُری دوستیاں لگا چکے ہوتے ہیں ، انہیں اگر سمجھایا جائے کہ بھائی ! بُرے دوستوں کے پاس بیٹھنا اچھی بات نہیں ، انہیں چھوڑ کر اچھے لوگوں کے پاس بیٹھا کیجئے ! تو انہیں شیطان وفا کا فلسفہ پڑھاتا ہے کہ ہم ہر گز بےوفائی نہیں کر سکتے ، دوستی لگائی ہے تو اب اسے ہر حال میں نبھائیں گے۔


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 28 ، سورۂ مُمْتَحِنَہ ، تحت الآیۃ : 1 ، جلد : 10 ، صفحہ : 101۔

[2]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 6 ، سورۂ  مائدہ ، تحت الآیۃ : 51 ، جلد : 2 ، صفحہ : 448 ملتقطاً۔