Book Name:Dost Kaise Banaye

بھنگ چرس وغیرہ کا نشہ کرتے ہیں * لڑائی جھگڑے کرنے والے * فیشن پرستی میں آخرت کو بھولنے والے * سرکش و نافرمان ہیں * ہم نے اگر ایسوں کو دوست بنایا تو کہیں کل روزِ قیامت  جب سب تعلقات ٹوٹ جائیں گے * ماں بیٹے سے بھاگے گی * باپ اکلوتے کو چھوڑے گا * بھائی بھائی سے دُور جائے گا ، اُس وقت دوست احباب کوئی کسی کا پُرسانِ حال نہ ہو گا * آہ ! قیامت کے اُس ہولناک دِن  اللہ نہ کرے ہم بھی کہیں حسرت سے یہی نہ پُکارتے رہ جائیں کہ

یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا ( ۲۸ )     ( پارہ : 19 ، سورۂ فرقان : 28 )

ترجَمہ کنز الایمان : وائے خرابی میری ہائے کسی طرح میں نے فلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا ۔

اس لئے آج موقع ہے ، ہم اچھے دوست ہی بنائیں ، صِرْف اچھے ، نیک نمازی لوگوں کی صحبت ہی اختیار کریں۔

صحبتِ صالح ترا صالح کند                                                                                           صحبتِ طالح ترا طالح کند

ترجمہ :  یعنی اچھے کی صحبت تجھے اچھا بنادے گی ، برے کی صحبت تجھے بُرا بنادے گی۔

خطرے کی گھنٹی

اے عاشقانِ رسول ! بے نمازی ، شرابی ، ماں باپ کے نافرمانوں سے دوستی بھی اگرچہ نقصان دہ ہے لیکن یاد رکھئے ! کُفّار سے دوستی کرنا ایمان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ مذہبی ایونٹس ( Events ) کے موقع پران سے لین دین کے معاملات کرنا یاان کے کسی مذہبی تہوار پر جانا ، غمی خوشی کے معاملات میں ان کو ساتھ رکھنا ، بالخصوص ہمارے بچوں کا غیر مسلموں سے دوستی کرنا والدین کے لئے بہت زیادہ توجہ چاہتاہے۔جن