Book Name:Dost Kaise Banaye

مدنی قافلہ۔اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دِیْن کی تبلیغ کے لئے ، دُنیا بھر میں سُنتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے ، خود نمازوں کی پابندی کرنے اور دوسروں کو نمازوں کا عادِی بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ماہ ہزاروں اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے اور مختلف علاقوں میں جا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہیں ، آپ بھی ہمت کیجئے ، اللہ پاک کے دِین کو وقت دیجئے ، اللہ کریم نے ہم پر کیسے کیسے انعام فرمائے ، ہمیں  سانسیں عطا کیں ، روزانہ ہمیں رزق عطا فرماتا ہے ، ہماری مشکلات حَل فرماتا ہے ، ہمیں ہاتھ پیر دئیے ، ناک ، کان ، آنکھ ، زبان کی نعمت عطا فرمائی ، اُسی رَحْمٰن ورَحِیْم مالک کے اَحْکَام پر عَمَل کیجئے ، اس کے دِین کو دُنیا بھر میں پھیلانے کے لئے وقت نکالئے اور اس نیک مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا اور آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ آئیے ! تَرْغیب کے لئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنئے !

شرابی ، مؤَذِّن بن گیا

ہند کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کے  مرض میں مبتلا تھا ، شراب پیتا ، گالیاں بکتااور والدین و اَہْلِ محلہ کو خوب تنگ کرتا ، آخر کار میری قسمت کا ستارہ چمکا اور میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے ہو گئی ، انہوں نے انفرادی کوشش کرتے  ( یعنی سمجھاتے )  ہوئے مجھے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی ترغیب دلائی ، مجھ سے انکار نہ ہو سکا اور میں فوراً 3 دِن کے مدنی قافلے کا مُسَافِر بن گیا ، عاشقانِ رسول کی صحبت ملی اور شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کے رسائل بھی پڑھنے کو ملے ، جس کی برکت  سے میں  نہ صِرْف نماز پڑھنے والا