Book Name:Dost Kaise Banaye

گے۔ اللہ پاک ہمیں نیک لوگوں سے دوستی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

اچھے اور بُرے دوست کی مثال

حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اچھے اور بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے ،  مُشک اُٹھانے والا یا تمہیں کچھ دے دے گا یا تم اس سے خرید لو گے اور یا تم اس سے اچھی خوشبو پالو گے  اور بھٹی دھونکنے والا یا تمہارے کپڑے جلادے گا اور یا تم اس سے بدبو پاؤ گے۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی پاکیزہ مثال ہے جس کے ذریعے سمجھایا گیا ہے کہ بُروں کی صحبت فائدہ اور اچھوں کی صحبت نقصان کبھی نہیں دے سکتی ، بھٹی والے سے مُشک نہیں ملے گا گرمی اور دھواں ہی ملے گا ، مُشک والے سے نہ گرمی ملے نہ دھواں بلکہ مُشک یا خوشبو ہی ملے گی۔ اس فرمانِ عالی کا مقصد یہ ہے کہ حتی الامکان بری صحبت سے بچو کہ یہ دین و دنیا برباد کردیتی ہے اور اچھی صحبت اختیار کرو کہ اس سے دین و دنیا سنبھل جاتے ہیں۔

مار بد تنہا ہمیں برجاں زند                                                                                            یار  بد  بر  دین  و  بر  ایمان زند ( [2] )

وضاحت : سانپ کی صحبت جان لیتی ہے ، برے یار کی صحبت ایمان برباد کردیتی ہے۔

صحبت کا اَثَر کیسے ہوتا ہے... ؟

ہمارے ہاں اَوْلاد اگر بُرے دوستوں کے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے لگے تو والدَیْن انہیں


 

 



[1]... بخاری ، کتاب الذبائح والصید ، باب المسک ، صفحہ : 1410 ، حدیث : 5534۔

[2]... مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 590 تا 591 ملتقطًا۔