Book Name:Dost Kaise Banaye

ہم اس بُرے دوست کے رنگ میں رنگ چکے ہوں گے۔ لہٰذا بہتر ہے کہ ہم بُرے دوست سے پہلے دِن ہی بچ جائیں ، اس کے قریب بھی نہ جائیں۔

بُرا ساتھی جہنّم کا ٹکڑا ہے

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : بُرے ساتھی سے بچو کیونکہ وہ جہنّم کا ایک ٹکڑا ہے ، اس کی محبّت تمہیں فائدہ نہیں پہنچائے گی اور وہ تم سے اپنا وعدہ پُورا نہیں کرے گا۔ ( [1] )  

بُری صحبت کا عبرتناک انجام

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! میں آپ کو بُری صحبت کے بھیانک انجام پر مبنی عبرتناک واقعہ سُناتا ہوں؛ شیخ طریقت ، امیر اہلسنت ، مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب نیکی کی دعوت  صفحہ : 290 پر لکھتے ہیں : پنجاب ( پاکستان ) کے ایک محلّے میں ایک عجیب وغریب بدبو محسوس ہونے لگی ، عَلاقے والوں کی خوب جستجو کے بعد کہیں جا کر بدبوکا سراغ ملا ، وہ بدبو ایک بند گھر سے آرہی تھی۔چُنانچِہ پولیس کو اطِّلاع دی گئی۔جب پولیس والے لوگوں کی موجودگی میں تالا توڑ کر گھر کے اندر داخِل ہوئے تو یہ دیکھ کر سب کے رُونگٹے کھڑے ہوگئے کہ وہاں چارپائی پر ایک جوان آدمی کی لاش پڑی تھی اور اس کے بعض حصے گل سڑ چکے تھے اور ان میں کیڑے رِینگ رہے تھے۔یہ منظر دیکھ کر بچّوں سمیت کئی افرادبے ہوش ہوگئے۔تحقیق ( Research )  کرنے پرپتا چلا کہ یہ نوجوان محنت


 

 



[1]... فردوس الاخبار ، جلد : 1 ، صفحہ : 224 ، حدیث : 1573۔