Book Name:Dost Kaise Banaye

مزدوری کرنے کے لئے اِس عَلاقے میں آیا تھا ، کرائے کے مکان میں رِہائش پذیر تھااور بعض جُواریوں سے اس کی دوستی تھی۔ایک دن یہ نوجوان اپنے دوستوں سے جُوامیں بَہُت ساری رقم جیت گیا ، ہارے ہوئے جواری دوستوں نے ہاری ہوئی رقم لُوٹنے کے لئے اس کے گلے میں پھندا کَسا اور بجلی ( Electricity )  کے جھٹکے لگا لگا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا ، پھر اسے بے گوروکفن چھوڑ کر تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ ( [1] )

اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے بُری صحبت کا بھیانک انجام... ! ! اللہ پاک ہمیں بُرے دوستوں سے محفوظ فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

دوست کیسے بنائیں... ؟

پارہ : 11 ، سورۂ توبہ ، آیت : 119 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ ( ۱۱۹ )     ( پارہ : 11 ، سورۂ توبہ : 119 )

ترجَمہ کنز الایمان : اے ایمان والو اللہ سے ڈرو   اور سچوں کے ساتھ ہو۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے : اِس آیت سے نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کا بھی ثبوت ملتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ ہونے کی ایک صورت ان کی صحبت اختیار کرنا بھی ہے اور ان کی صحبت اختیار کرنے کا ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت و کردار اور اچھے اعمال دیکھ کر خود کوبھی گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل جاتی ہے اور ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ دل کی سختی ( Hardness )  ختم ہو تی اور اس میں رِقَّت و نرمی محسوس ہوتی ہے ، ایمان پر خاتمے اور قبر و حشر کے ہَولناک معاملات کی فکر نصیب ہوتی ہے ، اس لئے ہر


 

 



[1]...نیکی کی دعوت ، صفحہ : 290۔