Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri
تَوَکُّل کے فضائل پر 2 احادیث
( 1 ) : مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اگر تم اللہ پاک پر اس طرح تَوَکُّل کرو جس طرح تَوَکُّل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اس طرح رِزق دیا جائے گا جس طرح پرندوں ( Birds ) کو رِزق دیا جاتا ہے ، وہ صبح کو بھوکے ( Hungry ) نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر آتے ہیں۔ ( [1] ) ( 2 ) : صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبیوں کے سلطان ، سرورِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نےفرمایا : یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اَقْوَامٌ اَفْئِدَتُہُمْ مِثْلُ اَفْئِدَۃِ الطَّیْرِیعنی جنت میں کچھ ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں جیسے ہوں گے۔ ( [2] )
مشہور مُفَسّرِ قرآن ، حکیمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : چڑیوں کے دل میں اللہ پاک پر تَوَکُّل اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے۔اِن کے دلوں میں ڈر بہت زیادہ ، کینہ بغض ( Hate ) اُن کے پاس نہیں ہوتا۔ جس اِنسان میں یہ صفات ( Qualities ) پیدا ہو جا ئیں وہ تو فر شتہ ( صِفَّت ) بن جائے۔ ( [3] )
جو یقیں کی راہ پہ چل پڑے ، انہیں منزلوں نے پناہ دی
جنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا ، وہ قدم قدم پر بہک گئے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد