Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri

مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کےمسکراتے ہونٹوں کی دعا کا ساتھ مل جائے۔یا اللہ پاک ! جب قیامت قائم ہو حساب و کتاب کا خوف رُلائے۔ کاش ! اُس وَقت غمِ امت میں اشک بہانے والے آقا  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی  شَفاعت نصیب ہو۔یا اللہ پاک ! جب میری بے باکیوں اور بے حیائیوں کا پردہ کُھلے ، اس وقت نیچی نگاہیں رکھنے والے ، حیا والے آقا صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی حیا کا فیضان نصیب ہو جائے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیالہ ہاتھ سے کیوں چُھوٹا ؟

    ایک مرتبہ حضرت حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمت میں ٹھنڈا پانی پیش کیا گیا ۔ پیالہ ہاتھ میں لیتے ہی آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر غشی طاری ہو گئی اور پیالہ ہاتھ مبارک سے نیچے گر گیا ۔ جب کچھ دیر بعد طبیعت بہتر ہوئی تو لوگوں نے پوچھا ۔ اے ابُو سعید ! آپ کو کیا ہو گیا تھا ؟ فرمایا مجھے جہنمیوں کی وہ اِلتجائیں یاد آگئیں ، جو وہ جنتیوں سے کریں گے : ( [1] )

اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ   ( پارہ : 8 ، سورۂ اعراف : 50 )

ترجَمہ کنز العرفان : کہ ہمیں کچھ پانی دے دو ۔

سخت گرمی میں بھی نفل روزے

پیارے اسلامی بھائیو ! امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سخت گرمیوں میں بھی نفلی روزے رکھتے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی نفل روزوں کی توفیق نصیب فرمائے۔ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب تشریف لانے والا ہے ، ماہِ رَجب اور ماہِ شعبان نفل روزوں کے موسمِ بہار ہیں۔ ان مہینوں


 

 



[1]... بیٹے کو نصیحت ، صفحہ : 21۔