Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri
برکت سے اللہ پاک نے ہم 560قبر والوں سے عذاب اُٹھالیا۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! مَعلوم ہوا ، درود شریف کی بڑی برکت ہے۔جب بھی کسی قبرستان کے قریب سے گزر ہو یاد کر کے حدیث شریف میں بیان کردہ یہ سلام کہہ لیجئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَاوَنَحْنُ بِالْاَثَر یعنی اے قبرستان والو ! تم پر سلام ہو ، اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے ، تم ہم سے پہلے آ گئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔ ( [2] )
پھر سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی ذاتِ پاک پر دُرُود شریف بھیج کر اِس کا ثواب قبرستان میں دفن مسلمانوں کو اِیصال کر دیجئے ! کیا عجب ہمارا یہ تحفۂ درود کسی کی نَجات کا سبب بن جائے ۔
بیکار گفتگو سے مِری جان چھوٹ جائے ہر وَقْت کاش ! لَب پہ درود و سلام ہو ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [4] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے ، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * عِلْمِ