Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri

امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور خوفِ خدا

پیارے اسلامی بھائیو ! امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت خوفِ خُدا والے تھے۔ آپ پر ہمیشہ غم کا غلبہ رہتا ، خوفِ خُدا کے سبب عموماً روتے رہتے تھے ،  ( [1] ) علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : * امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جب تشریف لاتے تو یُوں لگتا جیسے کسی قریبی دوست کی تدفین ( Burial )  سے  واپس آئے ہیں * ایسے رہتے جیسے آگ آپ کے سَر پر لٹک رہی ہے * ایسے بیٹھتے جیسے کوئی قیدی ( Prisoner )  ہے اور ابھی اس کی گردن مار دی جائے گی * صبح اس حال میں کرتے کہ جیسے ابھی قِیامت کی ہولناکیوں سے گزر کر آئے ہیں * ایک مرتبہ کسی نے آپ سے حال پوچھا تو فرمایا : بیچ سمندر میں جس کی کشتی ( Boat )  ٹوٹ جائے ، وہ بھی مجھ سے بہتر حالت ( Better Condition )  میں ہو گا۔ پوچھا : ایسا کیوں ؟ فرمایا : میں گنہگار بندہ ہوں اور جو کچھ نیکیاں کر پایا ہوں ، وہ قبول ہوئیں ، یا میرے منہ پر مار دی جائیں گی ، میں نہیں جانتا۔ ( [2] )

یا الٰہی ! جب  بہیں آنکھیں حِسابِ   جُرْم میں   اُن  تبسم  ریز  ہونٹوں  کی دُعا کا ساتھ ہو

یا الٰہی ! جب  حسابِ  خندۂ  بیجا رُلائے                                     چشمِ  گریانِ  شفیعِ   مُرتجٰے  کا  ساتھ  ہو

یا الہٰی ! رنگ  لائیں  جب مری بے باکیاں  اُن  کی نیچی  نیچی نظروں کی حیاکا ساتھ ہو ( [3] )

وضاحت : یا اللہ پاک ! روزِ محشر جب میری نافرمانیوں کا حِساب مجھے خوفزدہ کرے اور آنکھوں سے سَیلِ اَشک رواں ہو جائے۔اے کاش ! اس وقت وَالضُّحیٰ چہرے والے آقا ، مدینے والے


 

 



[1]... مرآۃ الاسرار ، صفحہ : 232 ، بتغیر قلیل۔

[2]... آداب الحسن البصری ، صفحہ : 25 -26 -27 ، ملتقطًا۔

[3]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 133۔