Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri

امام حسن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بلند مرتبہ تابعی بزرگ ہیں * ایک روایت کے مطابق آپ کو 130 صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  سے ملاقات کا شرف حاصِل ہے * ان میں سے   70بدری  ( یعنی غزوۂ بدر میں شرکت کرنے والے )  صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  بھی شامِل ہیں۔ ( [1] )  * امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی وِلادت مدینۂ مُنوَّرہ میں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی۔ ( [2] )  * وِلادت کے بعد آپ کو امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر کیا گیا ، انہی کی خواہش پر آپ کا نام حَسَن رکھا گیا۔ ( [3] )  * امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کُنِیَّتْ ابوسعید ہے ۔ ( [4] )  * آپ کی والدہ محترمہ مسلمانوں کی امی جان حضرت اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہ عنہا کی کنیز تھیں۔ ( [5] )  * منقول ہے : جب امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی والدہ محترمہ کسی کام میں مَصْرُوف ہوتیں اور آپ رونے لگتے تو اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرطِ محبّت میں آپ کو چُپ کروانے کے لئے اپنا دُودھ پلا دیا کرتی تھیں۔ ( [6] )  * عُلَما فرماتے ہیں : اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ  رَضِیَ اللہ عنہا کے واسطے سے امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا فیضان نصیب ہوا ، اسی کی برکت تھی کہ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بےمثال عِلْم ، عَمَل ، تقویٰ نصیب ہوا ، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زبان پر حکمت کی باتیں جاری ہوتیں اور آپ مَعْرِفَت اِلٰہی  ( یعنی اللہ پاک کی پہچان حاصِل کرنے ) میں


 

 



[1]...سِیَرُ اَعْلام ِالنُّبَلاء ، جلد : 5 ، صفحہ : 459۔

[2]... سِیَرُ اَعْلام ِالنُّبَلاء ، جلد : 5 ، صفحہ : 457۔

[3]... تذکرۃُ الْاَوْلیَاء ، صفحہ : 34 ملخصاً۔

[4]... سِیَرُ اَعْلام ِالنُّبَلاء ، جلد : 5 ، صفحہ : 456۔

[5]... سِیَرُ اَعْلام ِالنُّبَلاء ، جلد : 5 ، صفحہ : 457 ملتقطًا۔

[6]... آداب الحسن البصری ، صفحہ : 23