Book Name:Ittiba e Shehwat Ki Tabah Kariyan
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! نیت کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : ( 1 ) فرمایا : ’’اِنَّمَا الاَعْمَالُ بِالنِّیَّات‘‘یعنی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔ ( بخاری ، ۱ / ۵ ، حدیث : ۱ ) ( 2 ) فرمایا : ’’نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ ( معجم کبیر للطبرانی ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲ ) * ہر جائز کام میں ایک سے زیادہ اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں۔ ( بہار نیت ، ص۱۰ ) * بغیر اچھی نیت کے کسی بھی نیک کام کا ثواب نہیں ملتا۔ ( ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳ ) * عملِ خیر میں اچھی نیت کا مطلب یہ کہ دل عمل کی طرف متوجہ ہو اور وہ عمل رضائے الہی کے لئے کیا جا رہا ہو۔ ( بہار نیت ، ص۱۰ ) * نیت دل کے اِرادے کو کہتے ہیں ، دل میں نیت ہوتے ہوئے زبان سے بھی کہ لینا زیادہ بہتر ہے ( بہار نیت ، ص۱۰ )
( اعلان )
نیّت کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں