Book Name:Ittiba e Shehwat Ki Tabah Kariyan
اپنی خواہشات کی پیروی میں حد سے بڑھتاجارہاہے ۔نفس کی پیروی میں مَغربی تَہْذیب اور اَغیار کی عادت واَطوار سے مُتاثر ہوکر ان جیسے کام کرنے میںمَعَاذَاللہ فخر محسوس کرتا ہے۔ مَرد وں نے عورتوں کی طرز پر لباس کو اپنا معمول بنالیا ، عورتوں نے پردے کو خیربادکہہ کرگلی بازاروں میں بے پردہ گھومنا ، فیشن کے نام پرتنگ وچُسْتْ لباس پہن کربدنگاہی کا سامان بننےکو گویا مَعْیوب سمجھنا ہی چھوڑ دیا ، بچوں کی تَربِیَت کاحال یہ ہے کہ انہیں دینی عُلُوم سکھانے کے بجائے دُنیوی عُلُوم وفُنون سکھائے جاتے ہیں ، اگر بچہ ذَرا ذَہین ہوتو اسے ڈاکٹر ، انجینئر ، پروفیسر ، کمپیوٹر پروگرامر بنانے کی خواہش جاگ اٹھتی ہےاور اس کی تکمیل کے لئے دینی تعلیم کو چھوڑ کر صرف اور صرف دنیاوی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! اپنی اور اپنی اَولاد کی اصلاح اورانہیں بچپن ہی سے فکر ِآخرت کا ذِہْن دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے’’دینی ماحول‘‘سے وابَستہ ہوجائیے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس دینی ماحول کی برکت سے بے شُمار فیشن پرست اَفراد توبہ کرکے سُنَّتوں کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! رِضائے الہٰی کی خاطرنَفْسانی خواہشات کو تَرک کرنے کا ذِہْن بنانے کیلئے اِتباعِ شہوات کی مَذمَت سے مُتَعَلِّق چند احادیثِ مُبارَکہ پیش کرتا ہوں تاکہ اس خطرناک مَرض سے بچنے میں مزید کامیابی حاصل ہوسکے۔چُنانچہ
حضرت عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ