Book Name:Ittiba e Shehwat Ki Tabah Kariyan
کی عادت بنانے کے لئے ان کی اہمیت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔ ( ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳ملتقطا ) * حضرت نعیم بن حماد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے تھے کہ ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مار کھانا ہمارے لئے نیتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے ۔ ( تنبیہ المغترین ، ص۲۵ ) * حضرتعلی المرتضی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا : بندے کو اچھی نیت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نیت میں ریاکاری نہیں ہوتی۔
( جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ۱ / ۱۵۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ” فتنہ شہوت سے بچنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النِّسَاءِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ۔
ترجمہ : اے اللہپاک ! میں عورتوں کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ( فیضانِ دعا ، ص ۲۸۵ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔