Tauheed Ke Dalail

Book Name:Tauheed Ke Dalail

بھی تمہیں بچ جانے کی اُمِّیدتھی ؟ کہنے لگا : جی ہاں ! مجھے اُمِّید تھی۔ امام جعفر رحمۃُاللہ علیہ نے فرمایا : اس وقت تو کوئی سہارا موجود نہیں تھا ، اس وقت کس پر اعتماد تھا ؟ کس بھروسہ پر تم بچنے کی اُمِّید لگا رہے تھے ؟ اب وہ شخص خاموش ہو گیا۔ امام جعفر صادِق رحمۃُاللہ علیہ نے فرمایا : اس خوفناک حالت میں بھی تیرے نہ چاہتے ہوئے بھی جو ایک اُمِّید بندھی ہوئی تھی ، جس ہستی پر بھروسہ تھا ، اسی کو خُدا کہتے ہیں ، اسی نے تمہیں ڈوبنے سے بچایا ہے۔ آپ کی یہ حکمت بھری بات سُن کر وہ شخص اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔ ( [1] )

نظر بھی رکھے ، سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی

جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! خُلاصہ یہ کہ اس دُنیا کا ذَرَّہ ذَرَّہ ، زمین ، آسمان ، چاند ،  سورج ، ستارے ، پھل ، پھول ، پودے ، بڑے بڑے درخت ، بہتے دریا ، موجیں مارتا سمندر ،  خُود ہمارا وُجُود ، ہماری چلتی ہوئی سانسیں ، ہمارے ہاتھ ، پَیر اور دیگر اَعضاء ، اگر ہم غور کریں تو یہ سب کچھ اللہ پاک کے وُجُود اور اس کے ایک ہونے کے واضِح دلائل ہیں ، بس لوگ غور بہت کم کرتے ہیں۔ بہر حال ! اللہ پاک ہے ، ایک ہی ہے ، وہی سچّا خُدا ہے ، وہی خالِق ہے ، وہی مالِک ہے ، وہی ایک سچّا خُدا عِبَادت کے لائق ہے۔

تُو ہی مالِکِ بحر و بَر ہے ، یااللہ ! یااللہ !

تُو ہی خالِقِ جنّ و بَشر ہے ، یااللہ ! یااللہ !

وَصْف بیاں کرتے ہیں سارے ، سنگ و شجر اور چاند ستارے

تسبیحِ   ہر   خُشک   و   تَر   یااللہ !   یااللہ ! ( [2] )


 

 



[1]... تفسیرِ کبیر ، پارہ : 1 ، البقرہ ، زیرِ آیت : 22 ، جلد : 1 ، صفحہ : 333۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 92ملتقطًا۔