Book Name:Tauheed Ke Dalail
کرتے ہیں ، یہ سب کی سب نعمتیں ، کائنات کا ذَرَّہ ذَرَّہ گواہی دے رہا ہے کہ کائنات کا خالق ، کائنات کا مالِک ، سچّا خُدا ، حقیقت میں عِبَادت کے لائِق صِرْف ایک ہی ہے ، جس کا پیارا پیارا پاکیزہ نام اللہ ہے۔
کسی عربی شاعِر نے کہا ہے :
وَفِی کُلِّ شَیئٍ لَہٗ آیَۃٌ تَدَلُّ عَلیٰ اَنَّہٗ وَاحِدٌ
ترجمہ : ہر چیز میں اس کی قدرت کا نشان ہے ، ہر چیز بتاتی ہے کہ وہ ایک سچّا خُدا ہے۔
اللہ واحد و یکتا ہے ایک خدا بس تنہا ہے
کوئی نہ اس کا ہمتا ہے ایک ہی سب کی سنتا ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّااللہ ، اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ہر ہر ذَرَّہ ہر قطرہ شاہِد ہے ہر ہر لمحہ
اس کی قدرت و صنعت کا یکتائی و وَحْدَت کا
لَآاِلٰہَ اِلَّااللہ ، اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ ( [1] )
امام شافعی رحمۃُاللہ علیہ کا ایک مختصر مُنَاظَرہ
ایک بار امام شافعی رحمۃُاللہ علیہ کے پاس کچھ غیر مسلم آگئے ، انہوں نے امام شافعی رحمۃُاللہ علیہ سُوال کیا : بتائیے ! خُدا کے وُجُود کی کیا دلیل ہے ؟ ( شایَد امام شافعی رحمۃُاللہ علیہ اس وقت شہتوت کے درخت کے قریب بیٹھے تھے ، اس لئے ) فرمایا : یہ شہتوت کا درخت ہی میرے قادِر و قَیُّوْم اللہ پاک کے وُجُود کی دلیل ہے۔ غیر مسلم بولے : وہ کیسے ؟ فرمایا : دیکھو ! اس شہتوت کا پتّا اگر ہرن کھا لے تو یہ مُشْک بَن جاتا ہے ، اسی پَتے کو اگر بکری کھا لے تو دُودھ