Tauheed Ke Dalail

Book Name:Tauheed Ke Dalail

یہ سب کچھ کر سکے ؟ نہیں... ! !  بالکل نہیں ، صِرْف وہی سچّا خُدا ، قدرتوں والا رَبّ ہے۔ لہٰذا کسی کو اس کا شریک مت ٹھہراؤ ! صِرْف اسی ایک خُدائے پاک کی عِبَادت کرو !  ( [1] )

سب کا پیدا کرنے والا ، میرا مولا ، میرا مولا

سب سے افضل ، سب سے اعلیٰ ، میرا مولا میرا مولا

سب کو وہ ہی دے ہے روزی ، نعمت اس کی ، دولت اس کی

رازِق داتا ، پالن ہارا ، میرا مولا میرا مولا

ہم سب اس کے عاجز بندے ، وہ ہی پالے ، وہ ہی مارے

خوبی والا ، سب سے نرالا ، میرا مولا میرا مولا

طاعت ، سجدہ اُس کا حق ہے ، اُس کو پُوجَو وہ ہی رب ہے

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، میرا مولا میرا مولا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

زمین و آسمان کی پیدائش میں حکمتیں

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! کتنے پیارے اور بالکل آسان انداز میں تَوحِید کا مسئلہ سمجھا دیا گیا ، ہم نے اللہ پاک کو پہچاننا ہے ، اس میں کوئی مشکل نہیں ہے ، خُود اپنے ہی وجُود میں غور کر لو ! خُدا کی پہچان مل جائے گی ، اپنے اردگرد موجود کائنات میں غور کر لو ! خُدائے پاک کی پہچان ہو جائے گی۔ ذرا غور تو فرمائیے !

یہ زمین کیسی قدرتوں والے خُدا نے بنائی ہے  * اللہ پاک نے زمین کو نہ بہت زیادہ سخت بنایا ، نہ بہت زیادہ نَرْم رکھا ، اگر زمین گارے کی طرح بہت نَرم ہوتی تو ہم یہاں ٹھہر


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 1 ، البقرہ ، زیرِ آیت : 22 ، جلد : 1 ، صفحہ : 214-216خلاصۃً۔