Book Name:Deen Ki Zaroorat Kyun

ترجمہ کنزُ العِرفان: ہم نے فرمایا: تم سب جنّت سے اُتَر جاؤ پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے۔

معلوم ہوا کہ انسان اس دُنیا میں، زمین پر آ گیا، اب یہاں زِندگی اس نے *اپنی عقل کے مطابق نہیں گزارنی *اپنی چاہت *اپنی خواہش *اپنے خیالات و تَصَوُّرات کے مطابق نہیں گزارنی بلکہ اسے زندگی گزارنے کے طور طریقے، اپنی ذات سے لے کر پُورے معاشرے تک کے لئے تمام اُصُول و ضوابط، ساری ہدایات  اللہ پاک کی طرف سے عنایت کی جائیں گی اور ایسا ہی ہوا، اللہ پاک نے نبی بھیجے، کتابیں نازِل فرمائیں اور سب سے آخر میں اپنے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھیج کر، آپ پر اپنا آخری کلام قرآنِ مجید نازِل فرما کر، اِنسان کے لئے ہدایات کا سلسلہ مکمل فرما دیا۔ اب انسان کے پاس یہی مکمل دَسْتُور ہے *اب ہم اپنی ذات کے لحاظ سے *اپنے گھر بار کے لحاظ سے *اپنے کاروبار کے لحاظ سے *رَسْم و رواج کے لحاظ سے *پُورے معاشرے کے لحاظ سے *غرض کسی بھی لحاظ سے اپنی عقل، اپنی سوچ، اپنے جذبات، اپنے خیالات کے نہیں بلکہ اللہ پاک کی طرف سے عطا کی گئی، اس ہدایت کے پابند ہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

فَمَنْ تَبِـعَ هُدَایَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ(۳۸) وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠(۳۹) (پارہ:1، البقرۃ:38-39)

ترجمہ کنزُ العِرفان: تَو جو میری ہدایت کی پیروی کریں گے انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے اور وہ جو کفر کریں گے اور میری آیتوں کوجھٹلائیں گے وہ دوزخ والے ہوں گے،وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔