Book Name:Deen Ki Zaroorat Kyun

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے...!! غور فرمائیے! جب آدمی دِین پر عَمَل کرنے کے لئے، اللہ و رسول کی فرمانبرداری کے لئے لوگوں کی باتوں کی فِکْر چھوڑتا ہے تو دیکھئے! رَبّ کریم اس بندے کی عزّت میں کس طرح اِضَافہ فرما دیتا ہے، ان بزرگ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے شریعت کا حکم ماننے کے لئے خُود کو بدبُودار کیا، اللہ پاک نے انہیں مستقل طَور پر خوشبودار کر دیا۔ بس ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اللہ کے بھیجے ہوئے دِین پر، اللہ پاک کی کتاب اور اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے فرامین پر عَمَل کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

آن لائن استخارہ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ  *آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں *بیماری، نظرِ بد، جادُو، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں *آن لائن کاٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔  مزید اس ایپلی کیشن میں *بیماری *غربت *غم، پریشانی *اور آفات و بَلِیَّات وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں *اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد