Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon
اجازت ہونے کی صورت میں اٹھائی پھر اسی جگہ رکھنا وغیرہ) ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو !جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی ہے،نمازوں کا جذبہکم ہورہا ہے ، گناہوں کی نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ۔ ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں ، شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بنام”مدنی قافلہ“قائم کیا گیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!شعبہ مدنی قافلہ نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے ایک نظام بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائی مدنی قافلے کے مسافر بنتےہیں جس کی بدولت غیر مسلموں کواسلام کی نعمت میسر آتی ہے ،گناہ گاروں کی اصلاح ہوتی ہے ،مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر عمل شروع ہوجاتا ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
انگوٹھی پہننے کی سنتیں اور آداب
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طَرِیْقت،اَمِیْرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے انگوٹھی کی چند سُنّتیں اور آداب سنتے ہیں۔*مرد کو سونے کی اَنگوٹھی پہننا حرام ہے۔ اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے