Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon
تیرے ہی دست قدرت میں ہیں۔زبان سے یہ دعا پڑھیں اور ساتھ ہی ساتھ اس پر عمل کی بھی نیت کریں، عملی طور پر ہم یہ اظہار کریں کہ یا اللہ !میں حاضر ہوں تُو نے جو حکم ارشاد فرمایا ہے میں اس پر سرِ خم تسلیم کرتا ہوں ۔اللہ کریم ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہماراپیارا دین ہمیں باطنی صَفائی کے ساتھ ساتھ ظاہری سُتھرائی کابھی دَرْس دیتاہے،لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اوراپنے لباس ،بدن،عمامہ، چادر، جُوتے،گاڑی، گھر ،گلی محلّے اور بازار وغیرہ کی صفائی کا اِہتمام کریں ،بالخُصُوص مسجد کی تعظیم کی نِیَّت سے آنے سے پہلےغُسل یا اچھی طرح وُضو کرکے،اچھی خُوشبولگاکر،صاف سُتھرا لباس پہن کر آئیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عبادت میں خُشوع وخُضوع حاصل ہوگا ۔اپنی دینی اور اخلاقی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں جو 72 نیک اعمال عطا فرمائے ہیں ان میں سے ایک نیک عمل نمبر 43 یہ ہے: کیا آپ صفائ ستھرائی کے عادی اور سلیقہ مند ہیں؟ (صفائی ستھرائی: یعنی بدن، لباس، گھر اور جہاں کام کرتے ہیں وہ جگہ اور وہاں کی اشیا صاف رکھنا وغیرہ، سلیقہ: یعنی وقت کی پابندی، گھر اور اپنی یا کسی اور کی گاڑی میں بیٹھتے وقت بلاضرورت زور سے دروازہ بند نہ کرنا اپنے گھر ، تعلیم گاہ، دفتر یا کسی کے ہاں کی جو چیز