Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon
نہیں کر سکتے۔
اندازہ کیجئے! جس رَبِّ کریم نے بِن مانگے ہمیں اتنا کچھ عطا فرمایا ہے، جب ہم اس رَبِّ رحمٰن کے اَحْکام کے سامنے سر جھکائیں گے تو وہ مہربان رَبّ ہم پر کیسی کیسی نوازشات فرمائے گا۔
رَبّ کی رضا کے لئے حکومت چھوڑ دی
حضرت ابراہیم بن ادھم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہمشہور ولیُ اللہ ہیں، توبہ سے پہلے آپ امیر زادے تھے،بعض روایات کے مطابق آپ بَلخ کے شہزادے (Prince)تھے، ایک بار اپنے محل کے قریب ہی کہیں تشریف فرما تھے۔ ایک شخص آیا، وہ محل کے اندر داخل ہونا چاہتا تھا ۔ اس سے پوچھا گیا: کہاں جانا چاہتے ہو؟کس کام سے آئے ہو؟کہنے لگا: میں مسافر خانے میں آیا ہوں، رات گزارنا چاہتا ہوں۔ اُس سے کہا گیا: یہ مسافر خانہ تو نہیں ہے، یہ تو شہزادے کا محل ہے ،اُس شخص نے کہا:اچھا بتاؤ تو یہ کس کا محل ہے؟ کہا گیا :ابراہیم بن ادھم کا ، پوچھا گیا: ابراہیم بن ادھم سے پہلے یہاں کون تھا ؟کہا گیا اِس کے والد ،اُن سے پہلے کون تھا ؟ اُن کے والد ،اُن سے پہلے کون تھا ؟ اُن کے والد ،تو کہا: مسافرخانہ اِسی کو تو کہتے ہیں کہ ایک آئے ایک چلا جائے۔ حضرت ابراہیم بن ادھم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ساری بات سن رہے تھے یہ بات آپ کے دل پر اثر کر گئی،آپ اُس شخص کے پیچھے پیچھے چل پڑے اور پوچھا :بھائی تم کون ہو؟ اُس شخص نے جواب دیا:میں خضر ہوں اور تجھے تیرے رَبّ کے رستے پر ڈالنے آیا ہوں (یعنی تم اس کام کے لئے پیدا نہیں ہوئے، شہزادہ بن کر عیش و عشرت میں، رَبّ کی نافرمانیوں میں، رَبّ سے دُور رہ کر زندگی گزارنے کے لئے پیدا نہیں ہوئے، جس کام کے لئے پیدا ہوئے ہو، میں