Book Name:Ya ALLAH! Mein Hazir Hon

رَبّ فرماتا ہے :

وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ(۸)  (پارہ:29،سورۂ مزمل:8)

ترجَمہ کنزُ الایمان:اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو ر ہو۔

بندے نے کیا کہنا ہے؟لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ،یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

الغرض ...! اللہ کریم نے اپنے بندے کو جتنی باتوں کا حکم دیا ، جتنی باتوں سے منع کیا، بندہ ہر روز صبح کے وقت اٹھ کر، اس کا اظہار کرے ، اس کا اقرار کرے اور کہے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ یعنی اللہ پاک جتنے تیرے احکام ہیں ، میں سب پر سر جھکاتا ہوں، تُو نے جتنی باتوں سے مجھے منع کیا ہے  ان سب کو مانتا ہوں۔

اللہ پاک! ہمیں تعلیمِ مصطفےٰ کے مطابق ہر روز صبح کو یہ دُعا پڑھنے اور صحیح معنوں میں اس کے تقاضوں(Requirements) پر عَمَل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

عَمَلاً رَبّ کے حُضُور سر جھکانے کی برکتیں

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک ہمارا رَبّ ہے*اس نے ہمیں پیدا کیا* زِندگی عطا کی*ہم دیکھتے ہیں تو اس کی عطا کی ہوئی آنکھ سے دیکھتے ہیں*سنتےہیں تو اس کے عطا کردہ کانوں سے سنتے ہیں* پکڑتے ہیں تو اس کے عطا کردہ ہاتھوں سے پکڑتے ہیں* اسی نے سانسوں کی نعمت عطا کی*اسی نے چلنے کی طاقت بخشی* اسی نے ہمارے لئے زمین کا فرش بچھایا* اسی نے نیلے آسمان کی چھت بنائی* ہمارا رَبّ رحمٰن و رحیم ہی ہے جو ہمارے لئے بارش برساتا ہے بیج سے درخت بناتا اور ہمیں پھل عطا فرماتا ہے* اسی نے ہمیں ہزاروں، لاکھوں، کروڑوں بلکہ اتنی نعمتیں عطا فرمائی ہیں کہ ہم گنتی کرنا بھی چاہیں تو