Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

*ہمارے ہاں لوگ گانے سننے کے شوقین ہیں *کامیڈی سننے کے شوقین ہیں *ہم ہنسنے ہنسانے کی باتیں سنتے ہیں *غفلت بڑھانے والی باتیں سنتے ہیں *دِل پر زنگ چڑھانے والی باتیں سنتے ہیں، آہ! افسوس! *ہمارے مُعَاشرے میں غیبت(Back-Biting) بڑے شوق سے سُنی جاتی ہے *اپنے مسلمان بھائیوں کی بُرائیاں سننے میں مزہ آتا ہے *دُنیا بھر کی خبریں سننا بہت پسند ہوتا ہے۔ کاش! ہمیں حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا فیضان نصیب ہو جائے! کاش! ہم بھی *فِکْرِ آخرت والی باتیں سُنا کریں *خوفِ خُدا والی باتیں سُنا کریں *نیکیاں بڑھانے والی باتیں سنیں *نعتیں سنیں *تِلاوت سُنیں *سنتوں بھرے بیانات سُنیں *عِلْمِ دِین کی باتیں سُنیں *حدیثیں سُنیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! غفلت دور ہو گی، دِل کا زنگ اُترے گا، گُنَاہوں سے نفرت ملے گی، نیکیاں کرنے کی رغبت نصیب ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو ہم نیک پرہیز گار، اچھے اور باکردار مسلمان بننے میں کامیاب(Successful) ہو جائیں گے۔

کتاب: فیضانِ فاروقِ اعظم پڑھ لیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اس مختصر سے وقت میں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کے چند ایک اعلیٰ اَوْصاف سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اللہ پاک ہمیں یہ پاکیزہ اَوْصاف اپنانے کی توفیق عطا فرمائے! الحمد للہ! مکتبۃ المدینہ نے حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی سیرت پر ایک کتاب شائع (Publish) کی ہے،جس کا نام ہے: فیضانِ فاروقِ اعظم۔ 2جلدوں پر مشتمل بڑی پیاری کتاب ہے، اس میں حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی پیدائش (Birth)سے لے کر آپ کی شہادت تک تفصیل