Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔* اُسی وَقت اس کا پکا اِرادہ کر ے کہ پرہیز گاری وتَقویٰ کریگا کسی کو ستائے گا نہیں۔ (فتاویٰ ھندیۃ،۵/۳۷۶)* جب لڑکے اور لڑکی کی عمر دس سال کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہیے بلکہ اس عُمر کا لڑکا اتنے بڑے(یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے ) مَردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے۔ (دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ،۹ /۶۲۹)،*میاں بیوی جب ایک چار پائی پر سوئیں تو دس برس کے بچّے کو اپنے ساتھ نہ سُلائیں،لڑکا جب حدِشَہوت کوپَہنچ جائے تو وہ مَرد کے حکم میں ہے۔ (دُرِّمُختار،۹/ ۶۳۰)،*نیند سے بیدار ہوکرمِسواک کیجئے،*رات میں نیند سے بیدار ہوکر تہَجُّد ادا کیجئے تو بڑی سعادت ہے۔ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : فرضوں کے بعد افضل نَماز رات کی نماز ہے۔( مُسلِم،ص ۵۹۱ حدیث: ۱۱۶۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے حفاظت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” بچھو اور دوسرے موذی کیڑوں سے حفاظت کی دعا“ یاد کروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْن

ترجمہ:میں پناہ چاہتا ہوں اللہ تعالی کے کلماتِ تامہ(کامل و اکمل) کے ذریعے، تمام مخلوق کی برائی سے۔ نوح علیہ السلام پر سلام ہو جہان والوں میں ۔ (خزینہ رحمت، ص 153)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد