Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

*کاش! فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا صدقہ نصیب ہو جائے *کاش! ہماری زِندگی قرآنِ کریم کی آئینہ دار ہو جائے۔

قرآن جنّت میں لے جائے گا

حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: بے شک قرآن کریم شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت قبول بھی کی جائے گی پَس جو قرآنِ کریم کو اپنا امام اور پیشوا بنا لے گا، قرآن کریم اسے جنّت میں لے جائے گا اور جو قرآنِ مجید کو پسِ پُشْت ڈال دے گا، قرآنِ مجید اسے جہنّم میں دھکیل دے گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5):فاروقِ اعظم اور ذِکْرُاللہ کی کَثْرت

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کے پیارے اَوْصاف میں سے ہے کہ آپ اللہ پاک کا ذِکْر کَثْرت سے کیا کرتے تھے۔ حضرت امام جعفر صادِق رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: کَانَ اَکْثَرُ کَلَامِ عُمَرَ اللہُ اَکْبَر  یعنی حضرت عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی زبان پر اَکْثَر اللہُ اَکْبَر! اللہُ اَکْبَر !کا ذِکْرجاری رہتا تھا۔([2])

(6):فاروقِ اعظم خوفِ خدا کی باتیں   سنتے

مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا ایک پیارا وَصْف یہ بھی ہے کہ آپ بہت خوفِ خُدا والے تھے *خوفِ خُدا سے رونا *آنسو بہانا* خوفِ


 

 



[1]...مُصَنَّف عَبْدُ الرَّزَاق، باب: تعلیم القران، جلد:3، صفحہ:229، حدیث:6030۔

[2]...ریاض النضرۃ،الباب الثانی فی مناقب عمر بن الخطاب ،جز:2،الفصل التاسع،ذکر  تعبدہ ،صفحہ:311۔