Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

(Detail) کے ساتھ آپ کی سیرت کو بیان کیا گیا ہے، اس کتاب کو ضرور حاصِل کیجئے! خُود بھی پڑھیئے! گھر والوں، دوستوں اور جاننے والوں کو بھی یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب (Motivation) دِلائیے!

اسی طرح شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا ایک مختصر رسالہ ہے: کراماتِ فاروقِ اعظم۔ یہ بھی بہت ہی پیارا اور معلوماتی رسالہ ہے، اسے بھی پڑھیئے! بلکہ گھر میں اس رسالے سے دَرْس دیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب بھی ملے گا اور بہت ساری معلومات بھی حاصِل ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے 101مدنی پُھول سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:* سونے سے پہلے بستر کو اچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے،* سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے: اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحیٰ ترجمہ : اے اللہ پاک!میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں)۔( بخاری،۴/۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵)* عصر  کے بعد نہ سوئیں عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے۔ (مسند ابی یعلیٰ، حدیث:۴۸۹۷ ،۴ /۲۷۸)،*دوپہر کو قیلولہ ( یعنی کچھ دیر لیٹنا) مستحب ہے۔ (فتاویٰ ھندیۃ، ۵/۳۷۶ )