Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

رسول اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہم شکل:

پیارے اسلامی بھائیو ! حضور نبیِّ کریم ،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے دونوں نواسے آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکے مُشابہ تھے،حضرت سیِّدُنا علیُّ الْمُرتضیٰ، شیرِخدا  کَرَّمَ اللّٰہُ  وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نے  فرماتے ہیں  :جس کی یہ خواہش ہو کہ وہ ایسی ہستی کو دیکھے جو چہرے سے گردن تک سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم     کے سب سے زیادہ مُشابہ ہو وہ حَسن بن علی رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کو دیکھ لےاور جس کی یہ خواہش ہو کہ ایسی ہستی کو دیکھے جوگردن سے ٹخنے تک رَنگ و صُورت میں نبیٔ کریم کے سب سے زیادہ مُشابہ ہو وہ حُسین بن علی رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  کو دیکھ لے۔‘‘(معجم الکبیر ،الحسین بن علی بن ابی طالب،۳/٩٥، حديث:۲۷۶۸)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ   علٰی محمَّد

حسنین کریمین کی سخاوت:

پیارے اسلامی بھائیو !  حضراتِ حَسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما جہاں  شکل وصُورت میں مُشابَہت رکھتے تھے وہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی آغوشِ رحمت سے تربیَّت پانے کی بَرکت سے سیرت وکردار میں بھی آپ  کی پیروی کیا کرتے۔یہ میٹھے میٹھے آقا، تاجدارِ انبیا ء صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فیض  تھا کہ دونوں شہزادےرَضِیَ اللہُ  عَنْہما راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کرتےاورغریبوں اور مُحتاجوں کی حاجت روائی فرماتے۔