Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

آپ نے فرمایا : اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہاں اجر بھی ملے گا اور زیادہ ملے گا۔ (احیاء العلوم ج ۳ ص ۳۰۶ ملخصا ً)

امام حسین رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کی فیاضی :

                   حضرت  داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ اپنی مشہور و معروف کتاب ’’کشف المحجوب‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں کہ ایک روز حضرت سیّدنا امام حُسین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ سے ایک آدمی نے سوال کیا،آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ نے فرمایا : بیٹھ جا ؤ !ہمارا وظیفہ آنے والا ہے، جیسے ہی وظیفہ پہنچے گا آپ کو دے دیا جائے گا ۔ابھی تھوڑی ہی دیرہوئی تھی کہ حضرت سَیّدنا امیرِ معاویہرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی طرف سے ایک ایک ہزار دینار کی پانچ تھیلیاں پہنچ گئیں۔ تھیلیاں پہنچانے والوں نے عرض کیا کہ حضرت سَیّدُنا امیرِ مُعاویہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  نے مَعْذرت کی ہے کہ یہ تھوڑی سی رَقْم ہے ،اسے قبول فرمالیں ،سیّدنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ نے ساری رقم اس غریب آدمی کے حوالے کر دی اور اس سے مَعْذرت چاہی ۔(کشف المحجوب  ص ۷۷)

حضرت سَیِّدُنا عمرو رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنا امام ِعالی مقام امام حُسین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ   کے پاس ان کی اہلیہ یہ پیغام لے کر گئیں کہ'' ہم نے آپ کے لیے لذیذ کھانا اورخوشبوتیار کی ہے، آپ اپنے ہم پلّہ دیکھیں اور انہیں ساتھ لے کر ہمارے پاس تشریف لائیں ۔''حضرت سَیِّدُنا امام عالی مقام امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ مسجد میں گئے اوروہاں جو مساکین وسائلین تھے انہیں لے کر گھر تشریف لے گئے ۔ ہمسایہ