Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

پر بٹھالیا کرتے اور فرماتے  جو شخص ان دونوں سے مَحَّبت کرتا ہے وہ میرا محبوب ہے۔آئیے ان کی حضرات کی محبت کو اپنے دل میں مزید پُخْتَہکرنے اور ان کی سیرت وکردار پر عمل کرنے کی نِیَّت سے ان کا ذِکْر ِخیر سُنتے ہیں۔

نام وکُنْیبَت اور اَلقاب:

ان دونوں میں  بڑے شہزادے حضرتِ سَیِّدُنا امام حَسنِ مُجتبیٰرَضِیَ اللہُ  عَنْہ ہیں۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی کُنیَّت "ابُو محمد" ہے ۔اور لَقب "تَقی و سَیِّد" جبکہ  عُرف "سِبْطُ رَسُولِ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم"اور"سِبْطِ اکبر"ہے۔آپ کو "رَیْحَانَۃُالرَّسُوْل" بھی کہتے ہیں۔آپ  جَنَّت کے نوجوان کے سردار ہیں ۔

آپ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کی وِلادتِ مُبارکہ15رَمَضانُ الْمُبارک *ھ کی شب میں مدینۂ طیبہزَادَ ہَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًامیں ہوئی۔حُضُورسَیِّدِعالمصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ساتویں روز آپ کا عقیقہ کیااور بال جُدا کیے گئے اورحکم دیا کہ بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جائے ۔(تاریخ الخلفائ، باب الحسن بن علی بن ابی طالب، ص۱۴۹و روضۃ الشہداء (مترجم)، باب ششم،ج۱،ص۳۹۶)

آپ کا نام امامُ الْانبیاء،سَیِّدُ الاَ سْخیاءصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے رکھا ۔ مکمل واقعہ کچھ یوں ہے کہ حضرتِ سَیِّدتُنا اسماء بنت عُمیس رَضِیَ اللہُ  عَنْہانے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حضرت سَیِّدُنا اما م حَسن رَضِیَ اللہُ  عَنْہکی وِلادت کامُژدہ پہنچایا۔ (تو)حُضُورپُرنُور،شافعِ یوم ُالنُّشور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے اور فرمایا کہ اسماءمیرے فرزندکولاؤ،حضرت ِاسماءرَضِیَ اللہُ  عَنْہا نے (امامِ حسن کو) ایک کپڑے میں(لپیٹ کر)