Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

جیسے آگ کو پانی۔(ضیاۓ صدقات ص۱۵۲)تومعلوم ہواراہِ خُدا میں خَرْچ کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ کہ اس سے نہ صِرف اَجرو ثواب ملتا ہے بلکہ  صَدقہ ہمارے کیے ہوۓ گناہوں کا کفّارہ بھی بن جاتا ہے اورہماری آخِرَت بھی سَنْورجاتی ہے۔ آپ  سے بھی مدنی التجا ہے کہ اپنے صدقات عطیات  دعوت اسلامی کو دے کر نیکی کے کاموں کو بڑھائیے اور دونوں جہانوں کی بھلائیاں حاصل کیجئے۔راہ ِ خدا میں خرچ کرنے کے فَضائل و دیگر اَہم معلومات  حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی    کتاب ’’فضائلِ صدقات ‘‘ کا مطالعہ  بے حد مفید ثابت ہوگا ۔  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ   علٰی محمَّد

حسنینِ کریمین اور دلجوئی  :

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے مُعاشرے میں جو شَخصِیَّت جس قَدربلند مرتبے کی حامل ہوتی ہے وہ عاجِزی  واِنکساری اور مِلَنۡساری جیسی عظیم صِفات  سے عُموماً عاری ہوتی ہے۔مگر قربان جائیے !حضرا تِ حَسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ  عَنْہما کے کہ دونوں شہزادوں میں یہ صِفات بھی بَدرَجَہ اَتَمّ موجود تھیں۔آج اگر کوئی اِس فانی دنیا کے کسی مَنۡصَب پر فائز ہوجائے یا  اُسے کوئی بڑا عُہدہ مل جاۓ تواُس کے اُٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے کا انداز بدل جاتا ہے ،وہ غریبوں مُحتاجوں سے ملنا،اُن کے دُکھ سُکھ  میں ساتھ دینا تو دُور کی بات اُنہیں دیکھنا تک پسند نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کو حضراتِ حَسنینِ کریمین   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما  کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔