Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

نے فرماىا: دوسرے کو بھى مجھے دو،حضرت  سَىِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا   نے دوسرے کو بھى حضور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے حوالے کردىا ،آپ  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ان کے ساتھ بھی وہى مُعامَلہ فرمایا،( ىعنى  اس کے مُنہ میں بھی اپنی مُبارک زبان ڈال دی تو وہ بھی سیراب ہو کر خاموش ہو گئے) اس کے بعد وہ دونوں اىسے خاموش ہوگئے کہ دوبارہ ان کے رونے کى آواز نہ سنى۔مجمع  الزوائد، خصائص کبرٰی(المعجم الکبیر ،۳/٥٠،حديث:۲۶۵۶)

شہزادگان کا بچپن:

               پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ سَیِّدِ عالم ، نُورِ مُجسم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دونوں شہزادوں سے کس قَدرمَحبت فرماتے کہ ان کے رونے کی آواز سُن کر پریشان ہوگئے اورپانی کی قِلَّت کے سبب  پیاس کی شِدَّت  سے بلکتے ہوئے دونوں شہزادوں کے مُنہ میں اپنی زبانِ مُبارک ڈال کرانہیں سیراب فرمادیا۔اسی شَفْقَت ومَحَّبت بھرے انداز سے آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم وقتا فوقتا  ان کی تَربیت بھی فرمایا کرتے ۔حضرت سَیِّدُناابُو الْحَوْراء رَضِیَ اللہُ  عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نےحضرت  حَسن بن علی رَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَاسے کہا کہ آپ کو رسول اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی کونسی بات یاد ہے ؟تو آپ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ نے ارشاد فرمایا: مجھے رسول اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ بات یاد ہے کہ میں نے صدقہ کے کھجوروں میں سے ایک کھجور اُٹھا کر مُنہ میں ڈال لی تو آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے میرے مُنہ سے وہ کھجور نکالی اور اس کے جو اَجْزاء میرے مُنہ میں رہ گئے تھے وہ بھی نکلوائے اور انہیں صَدقے کے کھجوروں میں واپس رکھ دیا۔عرض کی گئی یارسول اللہصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اگر