Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

خواتین بھی آپ کی اہلیہ  کے پاس آگئیں اوراُن  سے کہنے لگیں،''خدا کی قسم تمہارے گھر تو مَساکین جمع ہوگئے۔'' پھر حضرت سَیِّدُنا اما م حُسین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ  اپنی اہلیہ  کے پاس تشریف لائے اورفرمایا ،''میں تمہیں اپنے اس حق کی قسم دیتاہوں جو میرا تجھ پر ہے کہ تم کھانا اورخُوشبو بچا کر نہیں رکھو گی ۔'' پھر اُنہوں نے ایسے ہی کیا ۔ آپ نے مساکین کو کھانا کھلایا انہیں کپڑے پہنائے اورخوشبو لگائی۔ (حسن اخلاق 62)

آپ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ فرماتے ہیں :اِنَّ خَیۡرَالۡمَالِ مَا وَقیٰ الۡعَرۡضَ، بہترین مال وہی ہے کہ جو کسی کی عزت وآبرو کو  محفوظ کرنے کا وسیلہ بن جاۓ۔ (تاریخ ِ دمشق ج ۱۴ص۱۸۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت سَیِّدُنا امام حسن اور سَیِّدُنا امام حُسین رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُماکی جُود وسَخاوَت کے واقعات سُن کر ہمیں بھی یہ جذبہ ملا کہ ہم بھی اپنے حلال مال میں سے جس قَدر آسانی ہوسکے راہِ خدا   میں خرچ کرتے رہا کریں۔ صدقہ دینے سے ہمارے مال میں ہرگز کمی نہیں آتی بلکہ مزید بڑھتا ہے ۔ حضرت ابوکبشہ اَنْماری رَضِیَ اللہُ  عَنْہ  سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبیِّ مکرّم،رسولِ اکرم، شہنشا ہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سُنا کہ تین باتیں وہ ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں اور(ان میں سے ) ايک بات کی تمہيں خبر ديتا ہوں اسے ياد رکھو ، فرمایا: کسی بندے کا مال صدقہ کرنے سے کم نہیں ہوتا۔(ضیاۓ صدقات ص۱۵۳،ملخصاً) ایک اورحدیث ِپاک میں ارشاد فرمایا: نماز(ایمان کی)دلیل ہے اور روزہ (گناہوں سے) ڈھال ہے اورصدقہ کوتاہیوں کویوں مٹادیتا ہے