Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

فائدہ اُٹھاتے ہوئے علمِ دین کے حصول میں مگن رہتے ہیں۔ علمِ دین سیکھنے کا ذَوق رکھنے والوں، اِس کی طَلب میں گھر سے نکلنے والوں نیزاِسے سیکھ کر علمِ دین کی روشنیاں بِکھیرنے والوں کو مُبارک ہو کہ اِن خوش نصیبوں کے لئے اللہ   پاک جنّت کا راستہ آسان فرمادیتا ہے،اللہ  پاک کے مَعصوم فِرِشْتے اِن کے لئے اپنے پروں کو بچھا دیتے ہیں اور کائنات کی ہر ہر چیز اِن کی بخشش کے لئے مصروفِ دُعا ہوجاتی ہے ۔حصولِ علم کاایک ذریعہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلے میں سفر کرنا بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرْکت سے  اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ غُسل وطہارت ،نماز وروزہ سے مُتَعَلِّق  ضروری مسائل  سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔اللہ پاک ہمیں ہر ماہ تین دن کے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کی سعادت عطافرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم   

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کواِختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔

تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔(اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)