Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

حُضور سَیِّد ِ عالم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر کیا۔آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے داہنے کان میں اَذان اور بائیں میں تکبیر فرمائی اورحضرتِ سَیِّدُنامولیٰ علیُّ الْمُرتَضٰی کَرَّمَ اللہُ  وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے دریافت فرمایا : تم نے اس فرزندِ اَرْجمند کاکیا نام رکھا ہے؟ عرض کیا:یارسول اللہ!صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میری کیا مَجال کہ بے اِذْن واِجازت نام رکھنے پرسَبْقَت کرتالیکن اب جو دریافت فرمایاہے تو میرا خیال ہے "حَرْب "نام رکھاجائے،باقی حُضُور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُختار ہیں۔تو آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کانام حَسن رکھا۔(سوانحِ کربلا ص۹۲ملخصاً)جبکہ ایک روایت میں یہ ہے کہ حُضُورصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انتظارفرمایا،یہاں تک کہ حضرت سَیِّدنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام حاضر ہوئے اور اُنہوں نے عرض کی:یارسول اللہ!صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمحضرت علی مُرتَضیٰ کَرَّمَ اللہُ  وَجْہَہُ الْکَرِیْم کوآپ کی بارگاہ میں وہ قُرب حاصل ہے جو حضرت  سَیِّدُنا ہارونعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکودرگاہِ حضرت موسی عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاممیں تھا۔ مُناسب ہے کہ اس فرزندِسَعادت مند کا نام فرزندِ حضرتِ ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکےس نام پر رکھا جائے۔حُضُور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کا نام دریافت فرمایا۔عرض کی: شبَّر ،ارشا د فرمایا :اے جبریل! لُغتِ عرب میں اس کے کیا معنی ہیں،عرض کی: حَسَن ،تو آپ کا نام حَسن رکھا گیا۔ ( روضۃ الشہداء (مترجم)، باب ششم،  ج۱، ص۳۹۷۔۳۹۸ملخصاً)

آپ کےچھوٹے بھائی سَیِّدُالشُّہداء،راکبِ دَوشِ مُصْطفےٰ حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ  عَنْہکی وِلادت 5شعبانُ  المعظم  سن 4 ھ کو مدینۂ مُنوَّرہ زَادَ ہَا اللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًامیں ہوئی۔آپ کا نام حُضُور پرنور،شافع ِ یومُ النُّشور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے "حُسین" اور"شبیر" رکھاجبکہ  آپ کی کُنْیت"ابو عبداللہ"اورآپ کالَقب بھی"سِبۡطُ رَسُوۡلِ اللہِ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم