Fazail e Hassnain Karimen

Book Name:Fazail e Hassnain Karimen

" اور"رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل"ہے اور آپ کے برادرِ مُعظّم کی طرح آپ بھی جنَّتی جوانوں کا سردار ہیں۔

( اسد الغابۃ، باب الحاء والحسین،۱۱۷۳۔الحسین بن علی،ص۲۵،۲۶ملتقطاًوسیر اعلام النبلاء،۲۷۰۔الحسین الشہید...الخ،ج۴،ص۴۰۲۔۴۰۴)

منقول ہے کہ جب  حضرتِ سَیِّدَتُنافاطمہ  رَضِیَ اللہُ  عَنْہَاکے ہاں امامِ عالی مقام  سَیِّدُنا امام حسین  رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کی وِلادتِ باسعادت ہوئی تو سَیِّدِ عالم ،نُورِ مجسّم  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃُ الزھرۃرَضِیَ اللہُ  عَنْہا کے گھر تشریف لاۓ اور فرمایا میرے بیٹے ،میرے جگر کے ٹکڑے کو میرے پاس لاؤ۔تو امامِ عالی مقام کو ایک  سفید کپڑے میں لپیٹ کر آپ کی خدمت میں پیش کیا گیاتو آپ نےانہیں اپنی گود میں لیااور آپ کے  دائیں  کان میں اذان کہی اور بائیں کان میں تکبیر کہی اور اپنا لعاب ِ اَقْدس انکے مُنہ میں ڈالا اور آپ کے حق میں دُعا فرمائی اور حکم دیا کہ ساتویں روز ان کا عقیقہ کرو، اور بالوں کو اُتار کر اس کے وزن  کے برابرچاندی خیرات کردو۔چنانچہ ساتویں روز یہ عمل کیا گیا۔( کنزالعمال،ج۸،حصہ ۱۶،ص۲۵۲، ح۴۵۹۹۳)

اُمُّ الْمُؤمنىن حضرت سَیّدَتُنا عائشہ صدىقہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا فرماتی ہىں کہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیّدُناامام حَسن اورامام حُسىن رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمَا  کى پىدائش کے ساتوىں دن ان کى طرف سے دو دو بکرىاں عَقىقہ مىں ذَبْح فرمائیں۔

 (مصنف  عبد الرزاق ،باب العقیقہ ،۴/٣٣٠,حديث:۷۹۶۳)