Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی  بھائیو!آئیے کربلا والوں کے مزید کریمانہ انداز کے بارے میں سُنتے ہیں چنانچہ حق تلفی کرنے والے کومعاف کرنا اور در گزر سے کام لینا بھی  اہل بیت ِ اطہار کے بے مثال کریمانہ انداز کا حصہ ہے،معاف کرنا  نبیِ رحمت ، شفیع ِ امت صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی بہت ہی پیاری سنّت ہونے کے ساتھ ساتھ دِینی  اور دُنیوی اعتبار سے بہت ہی عُمدہ خصلت ہے،قرآنِ کریم میں عفو و درگزر سے کام لینے کا حکم بھی دیا گیا ہےجیساکہ پارہ 9سورۃُالاَعْراف کی آیت نمبر 199 میں اللہ   پاک ارشاد فرماتا ہے:

خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ(۱۹۹) ۹،الاعراف:۱۹۹)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اے محبوب معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیر لو۔

 پیارے اسلامی بھائیو!معافی کی  برکت سے باہمی  صلح کی فضا پیدا ہوتی ہے، آپس کے مسائل حل ہوتے  ہیں، باہمی ناراضیوں کا خاتمہ ہوتا ہے،آپس میں محبت بڑھتی ہے  اور دل میں بغض و کینہ  کے جذبات پیدا نہیں ہوتے۔لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ کربلا والوں کےاندازِکریمانہ کی نقل کرتے ہوئے عفو و درگُزر سے کام لیا کریں ،کسی مسلمان کا قُصور معاف کرنے سے معاف کرنے والے کی عزّت کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔چنانچہ

حدیث ِ پاک میں ہے: کسی کو معاف کرنے کی وجہ سے اللہ   پاک  (معاف کرنے والے)بندے کی عزّت ہی میں اضافہ فرماتا ہے۔ ([1])آئیے! عفو و درگُزر سے متعلق کربلا والوں کے کریمانہ انداز کے بارے میں تین (3)واقعات سُنتے ہیں:


 

 



[1] مسلم مُسلِم،کتاب البر… الخ،باب استحباب العفو و التواضع، ص،۱۰۷۱،حدیث:۶۵۹۲