Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

اصلاح کرنے کے عظیم مدنی مقصد کے پیشِ نظر لوگوں کو گُناہوں سے بچانے ،نیکیوں کی راہ پر لانے اور اُنہیں  اولیاء و اہل ِ بیت ِ اطہار اور صحابۂ کرام  کی محبت گھول کر پِلانے میں مصروفِ عمل ہے،لہٰذا ہم سب دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے ہردَم وابستہ رہیں اور گُناہوں سے نفرت ،نیکیوں کی رغبت اور اہلِ بیت کی سچی محبت اپنے دل میں پیدا کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں بھی سفر کرتے رہیں بلکہ تمام اسلامی بھائی، کربلا والوں کے کریمانہ اندازکو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ، شہیدان و اسیرانِ کربلا کے اِیصالِ ثواب کی نیّت سے بالخصوص عاشُورہ (8.9.10 یا9.10.11 مُحَرَّمُ الْحَرَام) کے مدنی قافلوں میں سفر کیلئے ابھی سے نیت فرمالیجئے، اس کی خو ب خوب برکتیں حاصل ہوں گی اور اہل بیتِ اطہار  کی  محبت  میں اضافہ ہوگا۔    اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ ”امام حسین کی کرامات “ کا تعارف

کربلا والوں کی محبت و اُلفت دل میں پیدا کرنے کیلئے امیرِ اہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے” امام حسین کی کرامات“  کا مطالعہ نہایت مفید ہے ،یہ رسالہ امام حسین  رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ کی ولادت ،آپ کے فضائل و کمالات اور کرامات کے علاوہ یزید اور یزیدیوں کے درد ناک انجام کی معلومات اور عاشوراء کے فضائل پر مشتمل انمول رِسالہ ہے،لہٰذا آج ہی یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرکے خود بھی اس کا مطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  شعبۂ  تراجم کی کوششوں سے اس رسالے کا انگلش،ہندی ،سندھی اور گجراتی سمیت کُل 7 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رِسالے کو رِیڈ(یعنی