Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

وہ اُٹھے اور جنّت میں داخل ہو جائے۔تو ہزاروں آدمی کھڑے ہوں گے اور بِلا حساب جنّت میں داخل ہو جائیں گے۔([1])

(2)… حضرت  اُبی بن کعب رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سے رِوَایَت ہے ،نبیِ اکرم،نورِ مجسم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جسے یہ پسند ہو کہ اس کے لئے (جنّت میں ) محل بنایا جائے اور ا س کے درجات بلند کئے جائیں تو اسے چاہئے کہ جو اس پر ظلم کرے وہ اسے معاف کر دے اور جو اسے محروم کرے ،وہ اُسے عطا کرے اور جو اس سے تعلقات توڑے وہ اس سے تعلقات جوڑے۔([2])

 پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیٔےجب  کوئی ہمیں بُرا بھلا کہے یا ہمارے ساتھ بُرا سلوک کرےتواہل ِ بیت اطہار کے کریمانہ انداز پیشِ نظر رکھتے ہوئے درگزر سے کام لیں۔اللہ  پاک ہمیں عفوودرگزر کرنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی  بھائیو!اہلِ بیت کی سچی محبت ،جذبۂ عفو و درگُزر ،نیکیوں کی رغبت اور گُناہوں سے نفرت دل میں پیدا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے ، اورذیلی حلقہ کے12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصَّہ لیجئے۔12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ”فجر کے لئے جگانا “بھی ہے۔

* -نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛ *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ احمد، ۱/۵۴۲، حدیث: ۱۹۹۸ ملتقطا

[2]مستدرک، کتاب التفسیر، شرح آیۃ: کنتم خیر امّۃ۔۔۔ الخ، ۳/۱۲، الحدیث: ۳۲۱۵