Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

لے(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۲ص۵۹حدیث ۲۵۰۴) جو شخص کپڑا پہنے اور یہ پڑھے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ تواس کے اگلے پچھلے گناہ مُعاف ہوجائیں گے(شُعَبُ الْاِیمان ج۵ ص۱۸۱ حدیث۶۲۸۵) جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع(یعنی عاجِزی) کے طور پر چھوڑ دے ، اللہ  پاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائے گا (ابوداؤد،ج۴ص۳۲۶حدیث ۴۷۷۸)خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مُبارَک لباس اکثر سفید کپڑے کا ہوتا(کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس ،ص۳۶) لباس حلال کمائی سے ہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو، اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی   (کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس، ص۴۱)پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے) مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئے پھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں(کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس،ص۴۳)  اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئے اور جب(کُرتا یا پاجامہ) اُتارنے لگیں تو اس کے برعکس(اُلٹ)کیجئے یعنی اُلٹی طرف سے شروع کیجئے، مکتبۃُ المدینہ کی’’بہارِ شریعت‘‘جلد  3صَفْحَہ409پر ہے:سنت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہو اور آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پَورَوں تک اور چوڑائی ایک بالِشت ہو(رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۵۷۹)  سنت یہ ہے کہ مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سے اُوپر رہے(مراٰۃ ج۶ص۹۴) مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے۔چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئےمکتبۃُ المدینہ کی کتاب  1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّل صَفْحَہ 481پر ہے:مرد کے لیے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ ہے، یعنی اس کا چھپانا فرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔(دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج۲ص۹۳)

طرح طرح کی ہَزاروں سُنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب ”بہارِ شریعت