Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

Book Name:Karbala Walon Ke Kareemana Andaz

فجر کے لئے جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے([1]) *مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا بھی یہی انداز تھا ([2])اور  *مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عنہبھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔([3])

*-آپ بھی یہ سُنَّت اپنائیے! نماز ِ فجر کے لیے جگایا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی سَعَادت ملے گی *صبح صبح نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا *آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، ان سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا *صبح صبح پیدل چلنے  کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی *ایک اَہَم فائدہ یہ کہ مسجد کی رونق بڑھ جائے گی،  ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہم نے سردیوں میں نمازِ فجر کے لئے جگانا شروع کیا تو اتنے نمازی بڑھے کہ  صحنِ مسجد میں شامیانے لگانے پڑ گئے۔ سُبْحٰنَ اللہ!

کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کے لئے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کے لئے جگایا کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ہم نے کربلا والوں کے کریمانہ انداز سننے کی سعادت حاصل کی کہ


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب الصلاۃ، باب الاضطجاع، صفحہ:208، حدیث:1264۔

[2]...مشکاۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب التحریص علی قیام اللیل، جلد:1، صفحہ:244، حدیث:1240۔

[3]...تاریخ الخلفاء، ذِکْر علی بن ابی طالب، فصل فی مبایعۃ علی بالخلافۃ، صفحہ:112۔